سورة التغابن - آیت 4

يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسے جانتا ہے اور جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو ۔ اسے معلوم ہے اور اللہ دل کی باتوں کو جانتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 مطلب یہ ہے کہ تمہارا کوئی بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا عمل اللہ تعالیٰسے پوشیدہ نہیں ہے کہ اس کی سزا سے بچ سکو۔