سورة المنافقون - آیت 11

وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ کسی جان کو جب اس کا وقت (ف 1) آجاتا ہے ۔ ہرگز مہلت نہیں دیتا اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی مرتے وقت یہ دعا اور تمنا کرنا بیکار ہے عقلمند کو چاہئے کہ مرنے سے پہلے آخرت کا توشہ فراہم کرے۔