سورة المنافقون - آیت 10

وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو ۔ اس سے پہلے کہ تم میں کسی کو موت آئے ۔ پھر کہے ۔ کہ اے رب ایک وقت قریب تک تونے مجھے مہلت کیوں نہ دی کہ میں خیرات دیتا ۔ اور نیکوں میں ہوجاتا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 حضرت ابن عباس(رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت) ﷺ(نے فرمایا ” جس کے پاس اتنا مال ہو کہ اس پر حج یا زکواۃ فرض ہوجائے اور وہ ایسا نہ کرے تو مرتے وقت وہ دنیا میں لوٹنے کی تمنا کرتا ہے۔ (شوکانی)