سورة المنافقون - آیت 7
هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُوا عَلَىٰ مَنْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّوا ۗ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہی ہیں (جو انصار کو) کہتے ہیں کہ (اپنا مال) (ف 1) ان لوگوں پرجو رسول خدا کے پاس ہیں خرچ نہ کرو ۔ یہاں تک کہ وہ بھاگ جائیں اور آسمان اور زمین کے خزانے اللہ کے ہیں ۔ لیکن منافق نہیں سمجھتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 1 یعنی رسول اللہ) ﷺ( کا ساتھ نہ چھوڑ دیں ۔ یہ بات ان مردود منافقین کے سردار عبداللہ بن ابی نے ایک سفر میں مہاجرین کے بارے میں انصار کے چند لوگوں سے کہی تھی۔ مفصل روایت آگے آرہی ہے۔ ف 12 وہی سب کا رازق ہے اگر بالفرض مدینہ کے لوگ ان غریب مہاجرین کی خبر گیری نہ کریں گے تو وہ بھوکے نہ مر جائیں گے۔