سورة النسآء - آیت 28

يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

خدا تمہارا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہے اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی اللہ تعالیٰ کو انسان کی کمزوری کا خوب علم ہے اس لیے احکام شریعت میں اس کی سہولت کا خیال رکھا گیا ہے اور دین میں سختی نہیں برتی گئی۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت (ﷺ) نے فرمایا میں تمہارے پاس نہایت آسان حنیفی شریعت لے کر آیا ہوں۔ (رازی، شوکانی )