سورة الحديد - آیت 22

مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ملک اور تمہاری جانوں پر کوئی ایسی مصیبت نہیں پڑتی جس کو ہم نے کتاب میں اس کے پیدا کرنے سے پہلے نہ لکھ لیا ہو بےشک یہ اللہ پر آسان ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یا زمین اور لم لوگوں کی پیدائش سے پہلے۔“ ف 5 حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا۔“ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقدیر زمین و آسمان کی پیدائش ہے پچاس ہزا رسال پہلے لکھ دی تھی۔ (ابن کثیر بحو (صحیح مسلم)