سورة الحديد - آیت 9
هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہی ہے جو اپنے بندہ پر کھلی آیتیں نازل کرتا ہے ۔ تاکہ تمہیں ۔ اندھیروں سے نکال کر اُجالے (ف 1) میں لائے اور کچھ شک نہیں کہ اللہ تم پر شفیق مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 اس لئے اس نے تم میں اپنا رسول بھیجا اور اس پر اپنی کتاب نازل فرمائی۔