سورة الواقعة - آیت 64

أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی بظاہر زمین میں بیج تم ڈالتے ہو لیکن اسے زمین کے اندر پرورش کرنا اور پھر باہر نکال کر اسے لہلہاتی کھیتی میں تبدیل کرنا کس کا کام ہے؟ کیا تم دعویٰ کرسکتے ہو کہ یہ تمہاری محنت اور تدبیر کا نتیجہ ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ ہی کام ہمیں کرتے ہیں۔