سورة الواقعة - آیت 62
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور تم پہلی پیدائش جان چکے ہو ۔ پھر کیوں نصیحت پذیر نہیں ہوئے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی جب تم یہ جانتے ہو اور اس کا اقرار بھی کرتے ہو کہ تمہیں پہلی بار ہمیں نے پیدا کیا ہے تو پھر یہ کیوں نہیں مانتے کہ جب تم مر جائو گے تو ہم تمہیں دوبارہ بھی زندگی دے سکیں گے حالانکہ دوسری بار پیدا کرنا پہلی بار پیدا کرنے کی بنسبت آسان تر ہے۔ نیز دیکھیے (سورہ روم آیت 27)