سورة الواقعة - آیت 52
لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سیھنڈ کے درخت سے کھاؤ گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 اس تھوہر کے درخت سے متعلق سورۃ صافات میں ارشاد ہے کہ وہ ایک ایسا درخت ہے جو دوزخ کی تہ میں اگتا ہے۔ اس کی کلیاں ایسی ہیں جیسے شیطانوں کے سر (یا سانپوں کے پھن) آیت 65۔64)