سورة الواقعة - آیت 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ پست اور بلند کردینے والی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی بڑے بڑے متکبروں کو جو دنیا میں معزز اور بلند مرتبہ سمجھے جاتے تھے دھکیل کردوزخ میں پھینکے گی اور بہت سے اہل حق کو جو دنیا میں حقیر و کم مرتبہ نظر آتےتھے جنت کے اعلیٰ مراتب تک پہنچائے گی۔