بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ف 6 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ پوری سورۃ مکی ہے بعض نے اس کی ایک آیت : İوَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَĬ کو اور بعض نےİأَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ، ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ Ĭ ان چار آیتوں کو مدنی قرار دیا ہے۔ سنن بیہقی وغیرہ میں حضرت ابن عباس (رض)سے روایت ہے کہ آنحضرت (ﷺ)نے فرمایا :” جس نے رات کو سورۃ واقعہ کی تلاوت کی اسے کبھی فاقہ کی نوبت نہ آئے گی۔ ابن عساکر کی روایت میں ہے۔ ” سورۃ واقعہ سورۃ الغنی (تو نگری کی سورہ) ہے تم اسے خو دبھی پڑھا کرو اور اپنے بچوں کو بھی سکھایا کرو۔“ سورۃ ہود کے شروع میں گزر چکا ہے کہ آنحضرت( ﷺ)نے فرمایا : (شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ) مجھے سورۃ ہود اور واقعہ نے بوڑھا کردیا۔ (فتح تقدیر)