سورة القمر - آیت 37
وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اسے پھسلا کر اس کے مہمان اڑانے چاہے تو ہم ان کی آنکھیں میٹ دیں پس میرے عذاب کا اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مہمانوں سے مراد فرشتے ہیں جو حضرت لوط(علیہ اسلام) کے ہاں مہمان بن کر آئے تھے۔ سو رہ ہود اور سورۃ حجر میں مفصل قصہ گزر چکا ہے۔