سورة القمر - آیت 31

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے ۔ جیسے کانٹوں کی روندی ہوئی باڑ

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی جیسے جانوروں کی حفاظت کے لئے سو کھی ٹہنیوں اور کانٹوں کی باڑھ بناتے ہیں اور چند دن میں وہ پائمال ہو کر چورا ہوجاتی ہے اسی طرح وہ لوگ چورا ہو کر رہ گئے۔