سورة القمر - آیت 3
وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں پر چلے اور ہر کام ایک وقت پر ٹھہرا ہوا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ ایک وقت آئے گا جب ہر چیز کی حقیقت کھل کر سامنے آجائیگی چنانچہ ان کافروں کو بھی پتہ چل جائے گا کہ آنحضرت اللہ کے سچے رسول تھے اور ان کی تکذیب غلط تھی۔