سورة النجم - آیت 29
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ جو ہمارے ذکر سے منہ موڑے اور سوائے دنیا کی زندگی کے اور کچھ نہ چاہے اس سے تو منہ پھیرلے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اس کے پیچھے نہ پڑیئے اور اسے سمجھانے میں وقت ضائع نہ کیجیے۔