سورة النجم - آیت 28

وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۖ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کو اس کا علم نہیں صرف گمان پر چلتے ہیں ۔ اور ٹھیک بات میں گمان کچھ کم نہیں آتا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی اعتقادیات کے باب میں ظن و تخمین کافی نہیں ان کی بنیاد یقین پر ہونی ضروری ہے البتہ عملی مسائل کی بنیاد ظن پر ہو سکتی ہے۔ اس لئے قرآن و حدیث میں نص صریح نہ ملنے کی صورت میں قیاس و اجتہاد بھی کام دے سکتا ہے۔