سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا خدا کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے۔ (ف 1)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یہ اس طرف اشارہ ہے کہ بہت سے مشرکین عرب فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں سمجھتے تھے جیسا کہ دوسری متعدد آیات میں ان کے اس عقیدے کا ذکر کر کے اس کا باطل ہونا ثابت کیا گیا ہے۔