سورة الذاريات - آیت 47
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسمانوں کو ہم نے اپنے ہاتھوں کی قوت سے بنایا اور ہم مقدور والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی اگر چاہیں تو ایسے بے شمار اور آسمان بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ مفہوم اس صورت میں ہے جب ’’ مُوسِعْ‘‘ کا ترجمہ ’’وسع ‘‘یعنی طاقت والا کئے جائیں اور اگر اس کا ترجمہ’’ وسیع کرنے والا‘‘ کیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ ہم آسمان سے بارش برسا کر روزی کشادہ کرنے والے ہیں۔ (کذافی القرطبی )