سورة الذاريات - آیت 30

قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بولے تیرے رب نے اسی طرح کہا ہے ، وہ جو ہے وہی حکمت والا اور خبردارہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 16 یعنی یہ خوش خبری ہم اپنی طرف سے نہیں دے رہے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی بنا پر دے رہے ہیں۔