سورة الذاريات - آیت 29
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس کی عورت چلاتی سامنے آئی ۔ پھر اپنا ماتھا پیٹ لیا اور بولی (کیا) بڑھیا بانجھ (جنے گی ؟ )۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 بائیبل (باب پیدائش) میں ہے کہ اس وقت حضرت ابراہیم(علیہ السلام) کی عمر سو سال اور حضرت سارہ کی عمر نوے سال تھی۔