سورة الذاريات - آیت 25
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب وہ اس کے پاس آئے تو بولے کہ سلام ۔ وہ بولا سلام یہ اجنبی لوگ ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی اپنی ہئیت کذائی کے اعتبار سے پردیسی معلوم ہوتے ہیں۔