سورة الذاريات - آیت 21
وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور خود تمہارے اندر بھی پھر کیا تم کو سوجھ نہیں ؟۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی باہر کی نشانیوں سے قطع نظر خود تمہاری پیدائش نشوونما جوانی بڑھاپے اور نظام ہضم و صحت میں ایسی سینکڑوں نشانیاں موجود ہیں جن پر اگر تم غور کرو تو تمہیں صاف معلوم ہوسکتا ہے کہ تم خود پیدا نہیں ہوئے ہو بلکہ کسی خالق کے پیدا کرنے سے پیدا ہوئے ہو اور یہ کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئےجائو گے اور اپنے خالق و مالک سے اپنے اچھے یا برے اعمال کا بدلہ پائو گے۔