سورة ق - آیت 35
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہاں ان کے لئے جو چاہیں گے موجود ہے اور ہمارے پاس زیادہ بھی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی جوکچھ وہ چاہیں گے وہ تو انہیں ملے گا ہی اس کے علاو ہ ہم انہیں اتنا کچھ اور دیں گے جس کا تصور تک ان کے ذہن میں نہیں آیا کہ وہ اس کی خواہش کریں ۔ یا ” مزید“ سے مراد دیدار الٰہی ہے جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا İلِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ Ĭ جنہوں نے نیکی کی ان کو بھلائی ملے گی اور کچھ بڑھ کر بھی (یونس 26 )حضرت انس(رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر روز انہیں اپنی تجلی سے نوازے گا۔ (ابن کثیر)