سورة الحجرات - آیت 10

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مسلمان جو ہیں سو آپس میں بھائی بھائی ہیں تو تم انپے دو بھائیوں کے درمیان ملاپ کرادو ۔ اور اللہ سے ڈرو شاید پر رحم (ف 1) ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 جیسا کہ حدیث میں ہے۔ ” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ وہ اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے۔“ دوسری حدیث میں ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک وہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔ (ابن کثیر)