سورة الفتح - آیت 20
وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے کہ تم ان کو لوگے پھر اس نے یہ غنیمت تم کو جلدی لادی اور آدمیوں کے ہاتھ تمہاری طرف سے روکے یعنی لڑائی ہی نہ ہوئی اور تاکہ ایمانداروں کے لئے ایک نشانی ہو اور تمہیں راہ راست دکھلائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 اس سےمراد وہ دوسری فتوحات ہیں جو خیبر کے بعد مسلمانوں کو پے در پے حاصل ہوتی رہیں۔