سورة الفتح - آیت 8

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشی اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یا ’’حق کی شھادت دینے والا‘ یعنی اپنے قول و عمل سے لوگوں کو بتانے والا کہ حق کیا ہے ؟ دیکھیے( سورۃ بقرہ آیت 143 و سورۃ نساء آیت 41)