سورة محمد - آیت 32

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا ۔ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان کو رستہ نظر آچکا تھا ۔ یہ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکیں گے ۔ اور اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو مٹا دیگا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی منافقین اور یہود جنہیں یہ معلوم ہوچکا تھا کہ آنحضرت واقعی اللہ کے رسول ہیں اور سب سابقہ میں آپ کی آمد کی بشارت دی جاتی رہی ہے مگر وہ ضد اور عداوت سے آپ کی مخالفت کرتے رہے۔ ف 9 یا ان کی مکاریوں اور چالبازیوں کو ناکام بنا دے گا۔ “