سورة محمد - آیت 8
وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو لوگ کافر ہوئے ان کو ٹھوکر لگی اور اللہ نے ان کے اعمال کھودیئے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 ان کے وہ اعمال جن کو وہ نیک خیال کرتے ہیں کیونکہ ایمان کے بغیر کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول نہیں ہو سکتا۔