سورة الأحقاف - آیت 24
فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ۚ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُم بِهِ ۖ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر جب انہوں نے عذاب (ایک بادل کی صورت میں دیکھا) کہ ان کے میدانوں کی طرف سے آتا ہے تو کہا کہ یہ ایک بادل ہے ہم پر برسے گا ۔ کوئی نہیں بلکہ یہ وہ چیز ہے جس کی تم جلدی طلب کررہے تھے ایک ہوا ہے جس میں درد ناک عذاب ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی بہت خوش ہوئے کہ بادل آیا جو ہمیں سیراب کرے گا۔ ف 6 ممکن ہے کہ انہیں یہ جواب حضرت ہود نے دیا ہو یا صورت حال انہیں پکار کر یہ کہہ رہی ہو۔