سورة الأحقاف - آیت 23

قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولا یہ خبر (کہ عذاب کب آئیگا) تو اللہ ہی کو ہے اور جو پیغام میری معرفت بھیجا گیا ہے وہ تمہیں پہنچا دیتا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کرتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی وہی جانتا ہے کہ تم پر کب عذاب آئیگا میرے اختیار میں نہیں ہے کہ جب چاہوں تم پر عذاب لے آئوں اور جب تک چاہوں اس کو تم سے ٹالتا رہوں۔