سورة الأحقاف - آیت 6

وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب آدمی جمع کئے جائینگے تو وہ (معبود) ان کے دشمن ہونگے اور ان کی عبادت کا انکار کریں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 بلکہ پن خواہش کے پوجتے رہے۔ وہ فرشتے ہوں یا اللہ کے مقرب بندے یا شیاطین الغرض سب قیامت کے دن ان سے برأت کا اعلان کرینگے اور کہیں گے : تبرء نا الیک ما کانوا ایا نایعبدون (قصص :63) ہم تیرے سامنے ان سے الگ ہوئے وہ ہماری پوجا نہیں کرتے تھے۔ ف 6 یعنی ہمیں معلوم نہیں کہ تم نے ہماری پوجا کی یا ہم نے تمہیں اپنی پوجا کرنے کا حکم نہیں دیا لہٰذا تم جو ہماری پوجا کرتے رہے دراصل اپنی خواہش کی پوجا کرتے رہے۔