سورة الأحقاف - آیت 5

وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہے جو اللہ کے سوا ایسے لوگوں کو پکارے جو قیامت کے دن تک اسے جواب نہ دیں ؟ اور وہ ان کی پکار سے غافل ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 کیونکہ وہ محض بے جان ہیں۔ مراد بت ہیں اور اگر ان سے مراد انسان ہوں جو مر چکے ہیں اور مشرکین ا نہیں پکارتے ہیں۔ تو ان کا مشرکین کی پکارسےغافل ہونا بھی ظاہر ہے۔