سورة الدخان - آیت 41

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئیگا اور نہ انہیں مدد ملے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا İفَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ ‌فَلَا ‌أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَĬ اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو ان میں کوئی نسب نہیں ہوں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔ (مومنون :110) ف 14 یعنی نہ ان کو رشتہ داروں اور دوستوں اور نہ کسی اور سے کوئی مدد مل سکے گی۔