سورة الدخان - آیت 40

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک ان سب کا وعدہ فیصلے کا دن ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی قیامت ہی کے دن سب کو زندہ کر کے فیصلہ کے لئے جمع کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کسی کو زندہ کر کے سامنے لانا اللہ تعالیٰ کی حکمت کے خلاف ہے۔