سورة الدخان - آیت 38

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان میں ہے اس کو کھیل نہیں (ف 1) بنایا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 بلکہ اپنی حکمت کاملہ اور صحیح مقصد کے تحت پیدا کئے ہیں۔ دیکھیے سورۃ انبیاء آیت 16