سورة الزخرف - آیت 65

فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر جماعتوں نے اپنے درمیان اختلاف ڈال لیا ۔ سو دکھ دینے والے دن کے عذاب سے ظالموں کے لئے افسوس ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 بعض نے انہیں سچا پیغمبر (علیه السلام) مانا، بعض نے غلو کر کے انہیں خدا کا بیٹا بنا لیا اور بعض نے ان کی اس حد تک مخالفت کی کہ جھوٹا اور مکار قرار دیا اور انہیں سولی دینے کی اسکیم بنائی۔ ف 7 مراد آخری دو گروہ ہیں یعنی جنہوں نے انہیں خدا کا بیٹا قرار دے کر شرک کا ارتکاب کیا اور جنہوں نے ان کی مخالفت کی۔ ف 8 مراد قیامت کا دن ہے۔