سورة الزخرف - آیت 63
وَلَمَّا جَاءَ عِيسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِالْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب عیسیٰ روشن دلیلیں لے کر آیا تو کہا کہ بےشک میں تمہارے پاس پکی بات لایا ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ تمہارے لئے بعض باتیں بیان کروں جن میں تم اختلاف کررہے ہو ۔ (ف 2) سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی توراۃ کے بعض احکام جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہے، ان کی حقیقت تمہیں سمجھا دوں۔