سورة الزخرف - آیت 56
فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِّلْآخِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے انہیں گیا گزرا اور پچھلوں کے لئے کہاوت بنادیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 دوسر ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” ہم نے انہیں بعد میں آنے والوں کیلئے پیش رو اور نمونہ عبرت بنا دیا کہ ان کے انجام سے عبرت حاصل کریں“۔