سورة الزخرف - آیت 54
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
غرض اس نے اپنی قوم کی عقل کھودی سوانہوں نے اس کا کہا مانا ۔ بےشک وہ فاسق لوگ تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ” اس نے اپنی قوم کو ہلکا جانا“ یعنی اس نے اپنے ملک کے باشندوں کی عقل اور سمجھ کو بکائو مال سمجھا اس لئے وہ اپنی مکاریوں اور چال بازیوں سے انہیں پھسلانے اور الو بنانے میں کامیاب ہوگیا یا ان کو مجبور کیا کہ اس کا ساتھ دیں۔ ( قرطبی)۔ ف 8 یعنی فسق و فجور ان کی سرشت بن چکا تھا۔