سورة الزخرف - آیت 49

وَقَالُوا يَا أَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کہنے لگے کہ اے جادوگر ہمارے لئے اپنے رب کو پکار جیسا اس نے تجھ سے عہد کررکھا ہے ہم بےشک راہ پر آئیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 کہ’’ جب لوگ ایمان لے آئیں تو میں عذاب اٹھالوں گا‘‘۔ یا تیرے مالک نے جو عہد( منصب نبوت) تجھے دیا ہے اس کے واسطہ سے İ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ Ĭکے یہ دونوں مطلب ہو سکتے ہیں۔ بعض نے اس کے یہ معنی کئے ہیں ” اس واسطے کہ تیرے رب نے تیرے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے کہ تیری دعا قبول کروں گا۔ (ابن کثیر)