سورة الزخرف - آیت 46

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا تو کہا کہ میں جہانوں کے رب کا رسول ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 نشانیوں سے مرادنو(9) نشانیاں ہیں جن کا ذکر سورۃ اعراف ( آیت 133) میں گزر چکا ہے۔