سورة الزخرف - آیت 43
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو جو تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے مضبوط پکڑے رہ ۔ بےشک تو سیدھی راہ پر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کافروں کی مخالفت سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے یہ اطمینان کا فی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) راہ حق پر ہیں، لہٰذا نتائج سے بے فکر ہو کر اپنی دعوت کا کام جاری رکھیں اور خود اس پر کار بند رہیں۔