سورة الزخرف - آیت 36
وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو کوئی رحمٰن کے ذکر سے آنکھیں چرائے گا ۔ ہم اس پر ایک شیطان مقرر کرینگے سو وہ اس کا ہم نشین بن جائے گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 ’’ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ ‘‘ سے مراد اللہ تعالیٰ کی یاد بھی ہے اور قرآن بھی جو نصیحت و حکمت سے لبریز ہے۔ ف 2 صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ہر شخص کے لئے ایک جن ہے جو اس کے ساتھ لگا رہتا ہے۔ ( شوکانی)