سورة الزخرف - آیت 21
أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا ہم نے اس قرآن سے پہلے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اسے مضبوط پکڑ رہے ہیں ؟۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی بہتر ہونا اس طرح ثابت ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کیا اس کتاب سے اپنے پاس کوئی سند رکھتے ہیں کہ فرشتے ہماری بیٹیاں ہیں، اور ہم نے ان کی پرستش کی اجازت دی ہے۔