سورة الزخرف - آیت 15

وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور انہوں نے اللہ کے لئے اس کے بندوں میں سے اولاد قرار دی ہے بےشک آدمی بڑا ہی صریح ناشکرا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 ’’ جُزْءًا ‘‘سے شریک یا اولاد میں سے خا ص طور پر بیٹیاں مراد ہیں اور محاورہ میں (‌أَجْزَأَتِ ‌الْمَرْأَة) کے معنی ہیں عورت نے مادین اولاد کو جنم دیا۔ ( قرطبی) ف 1 جو اپنے مالک کی شان اور عظمت کو نہیں سمجھتا۔