سورة الزخرف - آیت 14
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم اپنے رب کی طرف ضرور لوٹیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے رسول اللہﷺ جب سفر کے لئے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ ” اللہ اکبر“ کہہ کرİسُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا Ĭسے ( İلَمُنْقَلِبُونَĬ تک یہ دعا پڑھتے اور پھر فرماتے (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَىوَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى اللهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا وَاطْوِ لَنَاالبُعْدَ اللهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ. وَالْخَلْيِفَةُ فِي الْأَهْلِ اللهُمَّ أصْبَحْنا فی سَفَرِنَا واخْلُفْنا فِي أَهْلِنا اور جب سفر سے واپس آتے تو فرماتے آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ) (ابن کثیر)۔