سورة الزخرف - آیت 4

وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بےشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں بلند مرتبہ حکمت بھرا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 گو تم اس کی قدر و منزلت نہ کرو ۔لفظ’’ حکیم ‘‘کے دوسرے معنی ’’محکم‘‘ بھی ہو سکتے ہیں۔ یعنی اس کے دلائل نہایت مضبوط اور احکام غیر منسوخ ہیں اور اس کے مضامین میں کسی قسم کا تضاد یا اختلاف بیان نہیں پایا جاتا۔