سورة الشورى - آیت 9
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیوں انہوں نے اللہ کے سوا رفیق پکڑے ہیں ۔ سو اللہ جو ہے وہی کام بنانے والا (ف 1) اور وہی مردے جلاتا ہے اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی دوسروں کو اپنا سر پرست اور مددگار بنانے سے کیا فائدہ ؟ مددگار بنائے جانے کا حق صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔