سورة فصلت - آیت 54

أَلَا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سننا ہے وہ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں ہیں ۔ سنتا ہے ۔ وہ ہر شئے کو گھیر رہا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی انہیں آخرت کے آنے کا یقین نہیں ہے اسی لئے وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کر رہے ہیں۔ ف 4 یعنی ان کی ایک ایک حرکت کا اسے علم ہے، لہٰذا یہ اس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔